حیدرآباد۔9جنوری(اعتماد نیوز)وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن
ریڈی نے آج الزام لگایا کہ متحدہ آندھرا پردیش کی تائید کرنے کی وجہ سے ہی
انکے پارٹی کے ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے آج ضلع چتور کے پیلیرو
میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انکے ارکان کی گرفتاری کے پیچھے
کانگریس ہائی کمان کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے صدر لتگو دیشم این چندرا بابو
نائیڈو پر الزام لگایا کہ وہ ریاست کے تقسیم کے معاملہ میں دوہرے معیار کو
اپنائے ہوئے ہیں۔